بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی،حکومت کا انتہائی اقدام

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش اور شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سردی مزید بڑھ جائے گی،مری میں جمعہ اور جمعرات کے روز شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ گلیات اور وادی نیلم میں بھی جمعرات کی شام برف باری ہوگی ، ملاکنڈ ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ،جمعرات اورجمعہ کے روزپنجاب کے بالائی علاقوں ،اسلام آباداورکے پی کے میں بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پوٹھوہار،جنوبی پنجاب اورسندھ کے بالائی علاقوں میں شدیددھندجاری رہے گی۔منگل اوربدھ کے روزشمالی علاقوں ،مری گلیات ،وادی نیلم میں برف باری کاامکان ہے جبکہ تین روزبعدپنجاب،اسلام آبادکے پی کے میں دھندمیں کمی کاامکان ہوگا۔پنجاب کے تمام میدانی علاقوں کے درجہ حرارت میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہوئی ہے تاہم آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورسردرہے گا۔دوسری جانب شدیدسردی کی وجہ پنجاب حکومت نے 26جنوری سے 31جنوری تک سرکاری اورپرائیویٹ سکولوں کوبندکرنے کافیصلہ ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب میں جنوری سے 31جنوری تک سرکاری اورپرائیویٹ سکولوں کوبندکرنے کافیصلہ کیاگیا۔صوبائی وزیرتعلیم رانامشہودنے بتایاکہ یہ فیصلہ بچوں کوشدید سردی سے بچانے کےلئے کیاگیاہے۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سرکاری اورپرائیویٹ سکول بندرہیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…