منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت نے ایک اورنیاکام کرنے کافیصلہ کرلیا

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)حکومت خیبر پختونخوا نے مالی سال 2015-16کے دوران اخراجات جاریہ میں کمی لانے کی غرض سے سرکاری دفاتر میں کفایت شعاری کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کفایت شعاری کے سلسلے میں صوبائی فنڈز سے فائیو سٹار ہوٹلوں میں سیمینار اور ورکشاپس کے انعقاد پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ تمام سرکاری دفاتر ، اداروں اور کالجوں ماسوائے ہسپتالوں میں الیکٹرک ہیٹروں اور گیزروں کی خریداور استعمال پر بھی پابندی ہو گی ۔ دفتروں /اداروں میں موجودہ الیکٹرک ہیٹروں کو ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نمٹانے کے لئے متعلقہ محکمہ ، ملحقہ محکمہ یا ادارہ کے سربراہ کے پاس جمع کیا جائے ۔ اس کے علاوہ دیر سے ادائیگی کی وجہ بے جا اخراجات کے بوجھ سے بچنے کے لئے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران ، ڈی ڈی اوز یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائیں گے ۔ سرکاری محکموں ، دفتروں یا بنگلوں میں لگائے گئے ٹیلیفون سے مجاز حد سے زیادہ کوئی کال نہیں کی جائے گی اور سٹیشنری کے استعمال میں بچت کی جائے گی ۔ تمام محکموں ، دفاترمیں کاغذ کے دونوں طرف لکھائی کی جائے گی ۔ ۔ تمام غیر مجاز گاڑیوں کا استعمال روکا جائے گا اور ناقابل استعمال گاڑیوں کو فوراًمحکمہ انتظامیہ کے سپرد کیا جائے گا ۔ سڑکوں اور عمارات کی ایم اینڈ آر کی مدمیں فنڈز کا استعمال حسب ضرورت کیا جائے گا اور غیر ضروری اخراجات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔ مقامی جنرل ڈیوٹی کے لئے 1000سی سی سے بڑی کسی گاڑی کے استعمال پر پابندی ہو گی ۔ مزید برآں حکومت نے مالی سال 2015-16کے لئے کفایت شعاری کے ان اقدامات پر بھر پور طریقے سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ اس امر کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے میں کیا گیا ۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…