منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثارکے چاہنے والوں کے بڑی خبرآگئی

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان جوکہ کچھ دنوں سے علیل تھے ان کوڈاکٹروں نے اب کا م کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔اوروفاقی وزیرداخلہ درست ہوتے ہی میجرجنرل کے عہدوں پرترقی پانے والے افسران کی تقریب سے خطاب کیا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ کئی سیاسی لیڈر قومی مفاد کو نظر انداز کرکے اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں ٗ کچھ عناصر دوستی کا لبادہ اوڑھ کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ٗ داخلی سلامتی کے لئے مسلسل کوششیں اور نگرانی ضروری ہے۔میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے آنکھیں بند کیے رکھیں تاہم موجودہ حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنائی اور پہلی بار سلامتی پالیسی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ داخلی سلامتی علاقائی اور جغرافیائی حالات سے متاثرہوتی ہے جس کے لیے داخلی سلامتی کے لئے مسلسل کوششیں اور نگرانی ضروری ہے تاہم سول وعسکری قیادت میں ہم آہنگی سے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔چوہدری نثار نے کہاکہ کچھ عناصر دوستی کا لبادہ اوڑھ کر صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ٗ دوستی کا لبادہ اوڑھنے والے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، جو منفی تاثر پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر اور سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو نظر انداز کرکے سیاست کررہی ہیں جب کہ کچھ سیاسی لیڈر اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…