لاہور(نیوزڈیسک) مسجد نبویﷺ کے خطیب اور امام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ دعوت جمعیت علمائے اسلام کے رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران قبول کی ۔جے یوآئی (ف) کے رہنماﺅں مولانا محمد امجد خان، مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عطاء،شہاب، سید فاروق ندیم شاہ، قاری محمدعثمان، مفتی عبد السلام اور عبدالرحمن صدر نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے خطیب سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارا دوسرا وطن اور گھر ہے۔جس کی جے آئی (ف) نے تصدیق کی ہے ۔واضح رہے کہ مسجد نبویﷺ کے خطیب اور امام الشیخ محمد صالح ابوالبدیراس وقت پاکستان کے دورے پرآرہے ہیں جب ایران اورسعودی عرب میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔