بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جمعہ کے خطبے پر نئی پابندی،حکومت نے نئے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول (نیوزڈیسک) صوبائی مشیر برائے مذہبی امور و اوقاف ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے کہا ہے کہ صوبے میں مذہبی انتہا پسندی کے روک تھام کے لےے ایک ماہ کے اندر سندھ اسمبلی سے جمعہ کے خطبے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق سے متعلق ایک بل منظور کروایا جائیگا جس میں تمام منسلک کے علماءاکرام کی مشاورت شامل ہوگی اور بل پاس ہونے کے بعد صوبے بھر میں نافذ عمل ہوگا تاکہ تمام مذاہب اور منسلک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائیچارے کو فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مذہبی امور و اوقاف کی جانب سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت صوبہ سندھ کے تقریباً 84درگاہوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کےے جا رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں صوبہ سندھ کے 10بڑے درگاہوں کی تزئین و آرائش ، مسافر خانوں کی تعمیر ، لائبریریز اور 10بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کے قیام کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات بھی مہیا کی جائینگی ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج ضلع سجاول کے علاقے چوہڑ جمالی کے درگاہ شاہ یقیق پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی مشیر برائے مذہبی امور و اوقاف نے کہا کہ صوبے میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسے عناصر کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءاکرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائیچارے کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمع کے خطبے کے متعلق ضابطہ اخلاق بنائے جا رہے ہیں جس کے تحت کسی بھی مکتبہ فکر کے مولوی کو ہرگز اجازت نہیں کہ وہ کسی کے خلاف کافر کی فتویٰ جاری کرے اور مذہبی اشتعال انگیزی کو فروغ دے جبکہ اس سلسلے میں صوبے سندھ کے تمام مکتبہ فکر اور منسلکوں سے تعلق رکھنے والے علماءاکرام پر مبنی ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جوکہ مشترکہ طور پر جمع کے نماز کے خطبے کے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے گا جوکہ جلد سندھ اسمبلی میں بل کی صورت میں پیش کیا جائیگا اور اس بل کی منظوری کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے ضابطے میں آنے والے تمام درگاہوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور لینڈ مافیہ کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مدد سے تمام تر قبضہ جات ختم کروائے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے تمام کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر کے انہیں حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہیں بھی دی جا رہی ہیں ۔ صوبائی مشیر نے درگاہ شاہ یقیق پر چادر چڑھا کر حاضری بھری اور مینئجر درگاہ شاہ یقیق سے درگاہ کے مختلف معاملات پر بریفنگ لی ۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ درگاہ کی اراضی پر تمام غیر قانونی دکانوں اور غیر قانونی قبضہ جات کو ختم کروائیں اور مزید ہدایت کی کہ وہ سات روز کے اندر درگاہ شاہ یقیق کے حوالے سے پی سی ون تیار کر کے انہیں ارسال کریں تاکہ جلد از جلد درگاہ شاہ یقیق کے مزار کی تعمیر نو و مرمت ، مسافر خانے اور لائبریری کے قیام کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے بھی شروع کےے جائیں تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات میسر ہو سکیں ۔ بعد ازیں صوبائی مشیر عبد القیوم سومرو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب سجاول ، پریس کلب سجاول اور پریس کلب چوہر جمالی کا بھی دورا کیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…