بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اہم رہنما کی شمولیت،سابقہ لیگی صوبائی سیکرٹریٹ پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرا دیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابقہ صوبائی سیکرٹریٹ پر پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔حلیم عادل شیخ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ان کے سینکڑوں ساتھیوں نے بھی تحریک انصاف کے رہنماعمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے PTIمیں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی نئے شامل ہونے والوں کا خیرم مقدم کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے حلیم عادل شیخ کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آمدید کہا ہے عمران خان نے کہا کہ میں نے اس کاکام دیکھا ہے یہ بڑا آدمی ہے ،سندھ میں آجکل ہاریوں اور عام آدمی کو کوئی نہیں پوچھتا حلیم عادل شیخ تھرکے کونے کونے میں جاکرغریبوں کی مدد کررہا ہے ،جس ہاری اور عام آدمی کا نام لیکر بھٹو سندھ سے اٹھا اس کی جماعت نے اسی ہاریوں کا جینا حرام کررکھا ہے ،عمران خان بھی ایک سوشل ورکر تھا آج بھی وہ غریب طبقے کی بات کرتا ہے غریبوں کے لیے مفت علاج اور ہسپتالوں کی بات کرتا ہے ،کراچی میں لوگ گندہ پانی پی رہے ہیں متحدہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہیں ۔ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے جن میںسابقہ ایم پی اے اور لیڈیز ونگ سندھ کی صدر بانو صغیر صدیقی ، نعیم عادل شیخ ،آغا رفیع اللہ ، فیاض لغاری ،میر حسن خان رند،امام دین کیریو،ذیشان پنہور ،کریم بخش لاشاری ،صداقت سموں ،عمران قریشی، کاشف نظامی ،حاجی لکھمیر چاچڑ،فریدہ لغاری اور دیگر بے شمار لوگوں کی شمولیت کا خوش آمدید کہا ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر سندھ کو مضبوط کرنے کے لیے بہت سی ذمہ داریاں تھیں۔حلیم عادل شیخ کی صورت میں بہت مدد ملے گی سندھ میں عمران خان کا ساتھ دینے پر کارکنوں کے ساتھ ظلم ہوئے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے کینڈیٹوں پرایف آردرج کروائیگی کے وہ دستبردار ہوجائیں،پیپلزپارٹی میں بہت کرپشن ہے ،اس میں جو وزیر بنتا ہے پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کا چکر لگاتا ہے کہ کو نسا پلاٹ خالی ہے جس پر قبضہ کیاجائے اربوں کھربوں کی کرپشن دبئی میں بھیجی جاتی ہے کابینہ کا اجلاس بھی احتساب کے خوف سے دبئی میں بلایا جاتا ہے ،تھر میں اربوں کا پلانٹ لگاکرکہا جاتا ہے کہ یہ ایشیاءکا سب سے بڑاپروجیکٹ ہے مگر یہ پروجیکٹ چلنے سے پہلے ہی جواب دے جاتے ہیں ،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تھر میں سالانہ پچاس ہزار بچے بھوک سے مررہے ہیں اس سے نہ کسی وزیرکوکوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی چیف منسٹر کو اس کااحساس ہوتا ہے لوگ اس ظلم کو دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔تھر میں اس قدرکوئلہ ہے کہ اس سے انرجی کی تمام ضروریات پوری ہوسکتی ہیں پاکستان ایک معدنیات سے مالامال ملک ہے پاکستان کو اس وقت ایک دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرے اور یہ ساریاں خوبیاں عمران خان میں موجود ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1993میں جب عملی سیاست کا آغاز کیا اس وقت بھی ایک کارکن کی حیثیت سے کام کیااس طرح آج بھی ایک کارکن کی حیثیت سے کام کرکے خوشی محسوس کررہاہوں ،کراچی کا بلدیاتی انتخاب ڈپٹی کمشنروں اور پٹواریوں کا تھاستر فیصد لوگوں نے ووٹ ہی نہیں دیا ہم ان ستر فیصد لوگوں کو جنھوں نے ووٹ نہیں دیا ان کے گھر گھر جائینگے ۔ہم پی ٹی آئی میں ایک سپاہی اور کارکن کی طرح کام کرینگے اور سندھ کو قبضہ گروپوں سے نجات دلائینگے ،ان لوگوں نے سندھ کی عوام کو یرغمال بنارکھا ہے، پورے سندھ میں پی ٹی آئی اور اس کے کارکن کو مظبوط بنائینگے ۔قبل ازیں سندھ اسمبلی کے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے سبب مسمار کے گئے کوارٹروں کے باعث دوسرے روز بھی متاثرہ لوگوں کی دادرسی کو کوئی نہیں پہنچا جس کے باعث حلیم عادل شیخ جدید سہولیات سے لیس انصاف بس لیکر پہنچ گئے بس کے اندر سونے کھانے پینے اور واش روم کی سہولت موجود ہے۔یہاں پر موجود متاثرہ لوگوں سے ملاقات میں میڈیا سے بات چیت میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کی بے حسی ہے کہ تھر ایک طرف بچے بھوک سے مررہے ہیں تو دوسری جانب کراچی کو بھی تھر بنادیا گیا ،سندھ اسمبلی کے ایک طرف ایم پی اے ہاوس ہے تو دوسری طرف گورنر ہاوس مگر غریبوں کی کوئی مدد نہیں کرنے والااس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی خرم شیرزمان خان اور ڈاکٹر سیماضیا بھی متاثرین کی داد رسی کے لیے پہنچے جن کا کہنا تھا کہ حکومت نے متاثرین کو ارٹردینے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنے سے پہلے ہی ان کے گھروں کو مسمار کردیاگیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…