لاہور(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ، راولپنڈی پشاور اور پنجاب کے بیشتر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی۔ موٹر وے اور چارسدہ جمرود اور جی ٹی روڈ سمیت دوسرے شہروں کو جانے والی شاہراہوں پر دھند کی وجہ سے ٹریفک نظام میں خلل پڑا۔ ملک کے بیشتر ائر پورٹس پر آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ موٹر وے ذرائع کے مطابق پشاور سے اسلام آباد جانے والی ایم فائیو کو صوابی تک بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور کی طرف آنے والی موٹر پر بھی شدید دھند کا راج ہے۔ اسی طرح دوبئی قطر دوہا اور کراچی سمیت تمام آنے اور جانے والی پی آئی اے قطر گلف اور شاہین ائر لائین کی تمام پروازوں کو ملتوی کر دیا گیا ہے ائر پورٹ ذرائع کے مطابق حد نگاہ 500 میٹر سے کم ہونے کی وجہ سے پروازوں کی آمد اور روانگی ممکن نہیں ہو سکے گی محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔راولپنڈی، اسلام آباد میں شدیددھند کاراج بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات 10 بجے معطل ہونے والافلائٹ آپریشن بحال نہ ہو سکا۔دھند کے باعث جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے وہیں ریلوے کا نظام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس 2 جبکہ زکریا ایکپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا رہا۔ ٹرینیوں کا انتظار کرتے ریلوے اسٹیشن بھیٹے مسافر شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔ مسافروں نے ریلوے حکام سے ٹرینوں کی آمدورفت کے اوقات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔