پشاور(نیوزڈیسک) باچاخان یونیورسٹی پرحملے کے سہولت کاروں کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں .پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے جب کہ ان کے 5 سہولت کار گرفتار کرلئے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورکمانڈر پشاور ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرنے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فاٹا اورخیبرپختونخوا میں آپریشن کا جائزہ لیا گیا اورخیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن پر غور ہوا، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور چارسدہ حملےکی تحقیقات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملےمیں 4 دہشت گرد اور 4 سہولت کار شامل تھے جنہیں مار دیا گیا ہے۔
باچاخان یونیورسٹی پرحملے کے سہولت کاروں کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں
23
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں