شیخوپورہ(نیوز ڈیسک) سابق ناظم کھٹالہ ورکاں مقدس شاہ بخاری کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ مقدس شاہ بخاری نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا تھا اور پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماؤں میں شامل تھا ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا دہشتگردی کا واقعہ ہے ۔