منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

بلاول ذہین انسان ہیں،دوسروں کی بجائے اپنے گراؤنڈ میں کھیلیں،فردوس عاشق اعوان

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ایک قابل اور ذہین انسان ہیں۔ان کی تربیت ایک سیاسی ماں نے کی ان کو دوسروں کے گراؤنڈ میں کھیلنے کی بجائے اپنے گراؤنڈ میں کھیلنا ہو گا ۔مجھے کلاس ون سے لے کر میڈیکل کالج کے آخری سال تک کلاس مانیٹر کا اعزاز حاصل رہا ہے کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کر رہی پارٹی کے اندر بیٹھ کر پارٹی کی اصلاح کے لئے کام کر رہی ہوں ۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک قابل، ذہین اور سیاسی ماں کے تربیت یافتہ ہیں ان کو دوسروں کے گراؤنڈ یعنی فریال تالپور اور آصف علی زرداری کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہئے اگر ان کا گراؤنڈ مضبوط ہوتا تو 2013 کے الیکشن اور حالیہ بلدیات الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ حشر نہ ہوتا اس لئے بلاول بھٹو زرداری کو اپنی ٹیم اور گراؤنڈ بنا کر کھیلنا ہو گا وہ ٹیم جو حالات کے ساتھ حقائق پر مبنی تجربات کرنے کی طاقت رکھتی ہو اس سے پاکستان پیپلزپارٹی کا مستقبل تابناک ہو سکتا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے بارے میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ میڈیا نے رپورٹ کیا اور جو میں نے کہا وہ میڈیا نے رپورٹ نہیں کیا ہماری پارٹی میں میرے کوئی سیاسی حریف ہیں انہوں نے جان بوجھ کر میڈیا میں غلط بیان کی جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں تھا مگر چیئرمین بلاول بھٹو کی ذمہ داری تھی کہ وہ یہ تاثر ختم کرتے اور کہتے کہ غلط رپورٹنگ ہوئی اصل بات یہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں مسلسل پانچ سال تک سٹوڈنٹ یونین کا بلامقابلہ صدر منتخب ہوتی رہی ہوں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے لاہور کی صدر منتخب ہوئی انہوں نے کہا کہ مائیں جتنی توجہ بیٹے کی تعلیم پر دے رہی ہیں اتنا آپ بیٹی کی ایجوکیشن کو بھی فوکس کریں ۔ خواتین مردوں سے کم نہیں صرف ان کو مواقع نہیں ملتے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…