کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند عمارت بحریہ ٹاون آئیکون کا افتتاح کردیا گیاہے۔بحریہ ٹاون آئیکون کی 62میں سے 41منزلیں تعمیر ہوچکی ہیں۔بحریہ ٹاون ائیکون کو پاکستان کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے، یہ عمارت اپارٹمنٹس، کارپوریٹ دفاتر اور شاپنگ مال پر مشتمل ہے۔بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور اور راول پنڈی سمیت پاکستان کے کئی شہر بجلی جانے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبے رہے لیکن بحریہ ٹاون روشن رہا جس کی وجہ یہ ہے کہ ہنگامی صورتحال کیلئے ہم بجلی کا بیک اپ رکھتے ہیں