لاہور( این این آئی )ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سر براہی میں شہر میں قائم ہسپتالوں میں موجود کینٹینزاور ریسٹورنٹس میں صفائی کی ناقص صورتحال کے خلاف کاروائیا ں گزشتہ روزبھی جاری رہیں۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کالج روڈ پر واقع علی بابا ریسٹورینٹ کو صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال اور فریزز کی گندی اور ٹوٹی ہوئی حالت جبکہ داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے انارکلی میں واقع وارث نہاری اور نیلا گنبد میں واقع غلام رسو ل چنے والاکوصفائی کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل کے بغیر کام کرنے کی بنا پر سر بمر کر دیا ۔علاوہ ازیں عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تاج پورہ میں واقع فیصل نان شاپ جبکہ سمن آبا د ٹاؤن کی ٹیم نے کیفے ا متیاز، بشیر ملک شا پ اور کیفے ریاض کو صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہو نے کی بنا پر اور ورکرز کے میڈ یکل نہ ہونے پر جرمانے عائد کئیے مز ید بر اں راوی ٹاؤ ن کی ٹیم نے اکبری منڈی میں واقع قمر نمکو، میا ں نو ا ز ٹر یڈ ر ز اور فضل نمکو کو اشیاء خوردونوش پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ نہ ہونے ، شا لیما ر ٹاؤ ن کی ٹیم نے جا وا فیملی ر یسٹو ر ینٹ کو گند گی کی بنا پر جبکہ نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے ٹاؤن شپ میں واقع کوزی حلیم اور وارث ملک شاپ کو صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہو نے کی بنا پر جرمانے عائد کئیاور بہتری کے احکامات جاری کئے۔