اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابرنے مولاناعبدالعزیزکے خلاف ایف آئی آرپیش کردی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میںپیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابرنے مولاناعبدالعزیزکے خلاف ایف آئی آرپیش کردی۔اس موقع پرفرحت اللہ بابرنے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے ایوان کوغلط بتایاتھاکہ مولاناعبدالعزیزکے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ نے مولاناعبدالعزیزکے بارے میں ایوان کوبتایاتھاکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے جوکہ ایوان کے تقدس کومجروح کرنے کے مترادف ہے ۔