اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءاوروفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے وفاقی وزیرداخلہ کوتبدیل کرنے کامطالبہ مضحکہ خیزہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق راناتنویرنے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن مقدمات میں سخت موقف اپنانے پرچوہدری نثارکوتبدیل کرنے کامطالبہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خورشیدشاہ حکومتی معاملات ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ اپنا وزیر داخلہ بدل دیں۔