اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ اپنا وزیر داخلہ بدل لیں، چوہدری نثار پر انگلیوں کا اٹھنا نواز شریف پر انگلیوں کا اٹھنا ہے۔میڈیاسے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ اپنا وزیر داخلہ بدل لیں، چوہدری نثار پر انگلیوں کا اٹھنا نواز شریف پر انگلیوں کا اٹھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ چار سدہ پر ہر طرف سے مذمت ہوئی لیکن وزیر داخلہ نے مذمت کا ایک لفظ تک نہیں کہا۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر رونے والے کو کیا ابھی تک اس کا افسوس ہے۔