چارسدہ(نیوزڈیسک)ریحام خان بھی رحمان ملک کے نقش قدم پرچل پڑی ،انتہائی خطرناک دعوی کردیا. عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ داعش کاوجود پاکستان میں ہے اورداعش کی پاکستان میں موجودگی سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلا ن کے صرف تین نکات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا آغاز اسلام آباد او ر پنچاب سے کرے ۔ریحام خان نے کہاکہ ایک سال قبل دہشت گردوں نے اے پی ایس پر حملے کے بعد وفاقی اورتمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے 20نکاتی نیشنل ایکشن پلان بنایاتھا لیکن اس پرمکمل طورپرعمل نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے ایک درسگاہ کو نشانہ بنایا ۔واضح رہے کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کے بارے میں سب سے پہلے انکشاف پیپلزپارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے کیاتھا۔