پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوابی میں باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے شہید پروفیسر حامد حسین کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر پروفیسر حامد حسین شہید کے ورثاء نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور شہید کے بچے کو پرویزخٹک کے سامنے پیش کر کے کہا کہ انہیں انصاف چاہئے۔ وزیر اعلیٰ حکومت نہیں کر سکتے تو مستعفی ہو جائیں، کب تک بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلتے رہیں گے۔