پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

قدبڑھانے کی 5آزمودہ ورزشیں

datetime 22  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسان کا قد اس کی شخصیت کا اہم حصہ ہوتاہے۔ قد بڑھانے کا بہترین اور کارآمد طریقہ صحیح ورزش اور متوازن غذا ہے۔ورزش کرنے سے پٹھے کھنچتے اور مضبوط ہوتے ہیں جبکہ صحیح غذا کے استعمال سے وہ ہارمونز نشوونما پاتے ہیں جو قد بڑھنے میں کردارادا کرتے ہیں۔یوں تو قد کا اصل تعلق جینیاتی بناوٹ سے ہوتاہے لیکن اگر جسم کو مناسب غذا نہ ملے یا ورزش نہ کی جائے تو بھی قد چھوٹا رہ جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔مندر جہ ذیل ورزشیں آپ کا قد بڑھانے میں مدد کرسکتی ہیں۔ان کو ہفتے میں دو سے 3بار ضرور کیجیئے۔
لٹکنا
کشش ثقل آپ کے قد پر اثر انداز ہوکر آپ کے جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کو سکیڑ دیتی ہے۔ لٹکنے سے اس اثر کو کم کیا جاسکتاہے۔کسی راڈ یا اونچی چیز کو پکڑ کر لٹکنے سے جسم کا نچلا حصہ ریڑھ کی ہڈی کوکھینچتاہے۔اس عمل سے قد میں ایک سے دو انچ تک اضافہ ہوسکتاہے۔البتہ اس کا اثر فوراً ظاہر ہونا شروع نہیں ہوتا۔ ایسی جگہ لٹکنا چاہیے جہاں پر آپ کے جسم کو آگے پیچھے حرکت کرنے کی جگہ ملے۔
خشکی پر تیرنا
اس ورزش سے آپ کی پشت کے نچلے حصے پر زور پڑتاہے۔اس ورزش ک? لیے سب سے پہلے پیٹ کے بل لیٹ جائیں۔اب اپنے بازوﺅں کو مو ڑ کر ہتھیلیوں کا رخ زمین کی جانب کریں۔اب اپنے بائیں بازو کو دائیں بازو سے اونچا کریں۔ ٹانگوں کوسیدھا رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو جس حد تک ہوسکے ہوا میں اٹھائیں۔اسی پوزیشن میں 4سیکنڈز تک رہیں پھر اپنے دوسرے بازو اور ٹانگ کیساتھ یہی عمل دہرائیں۔اس پریکٹس کو 4سیکنڈز سے بڑھا کر 20سیکنڈز تک لے جانے کی کوشش کریں۔اس سے نہ صرف آپ کا قد بڑھے گا بلکہ آپ کا جسم شیپ میں بھی آجائے گا۔
کوبرا اسٹریچ
اس ورزش سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوتی ہے۔اس سے پٹھوں میں لچک پیدا ہوتی ہے۔اپنا منہ زمین کی طرف کرکے لیٹ جائیں۔ہتھیلیاں بھی زمین پر رکھ دیں۔اب ہتھیلیوں کی مدد سے اپنی کمر کو اٹھائیں۔ٹھوڑی اور منہ کو سامنے کی طرف رکھیں۔ٹانگوں کو نہ ہلائیں۔ کمر اور ریڑھ کی ہڈی کو جتنا پیچھے کی طرف کھینچ سکتے ہیں کھینچیں۔اسی طرح 5سے 30سیکنڈز تک رہیں پھر جسم کو پہلے والی پوزیشن پر لے آئیں۔اس عمل کو 3سے 4بار دہرائیں۔
ٹوئسٹ
ٹوئسٹ کئی اقسام کے ہوسکتے ہیں۔سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کمر کے بل لیٹ جائیں۔گھٹنوں کو موڑ لیں اور پاﺅں کو زمین پر رکھ دیں۔اب بائیں گھٹنے کو دائیں ہاتھ سے پکڑ کر دونوں گھٹنوں کو دائیں طرف کھینچیں اور اسی طرح دائیں گھٹنے کو بائیں طرف سے پکڑ کر بائیں جانب کھینچیں۔
پیلوس شفٹ
یہ ایک بے حد آسان و رزش ہے جس سے آپ کے جسم میں کھینچاﺅ پیدا ہوتاہے۔قدلمبا کرنے میں یہ ورزش کافی کارآمد ہے۔اس سے آپ کاجسم شیپ میں آتاہے۔کمر کے بل زمین پر لیٹ جائیں۔بازوﺅں اور کندھوں کو زمین پر سیدھا رکھ دیں۔اب اپنے پیروں کو کولہے کے قریب لے کر جائیں۔اپنی کمر کو موڑ کر کولہے اٹھائیں اور اوپر کی طرف لے کر جائیں۔اس پوزیشن میں 20سے 30سیکنڈز تک رہیں۔اس سے جسم میں لچک بھی پیدا ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…