تاندلیانوالہ (نیوز ڈیسک) تاندلیانوالہ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سکندڑی سکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے خوف سے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ سے سکول میں بھگدڑ مچ گئی ، کسی طالبعلم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ملزم فائرنگ کر کے فرارہوگئے۔