پشاور(نیوز ڈیسک)نادرا نے چارسدہ کی یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے2 دہشتگردوں کی شناخت کر دی،عباس افغانی اور علی رحمان ممکنہ طور پر مالاکنڈ کے رہائشی تھے،ایک حملہ آور18سال سے کم عمر تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت کے لئے تحقیقات ادارے کوشاں ہیں اور ان کے جسموں کے نمونے ڈی این اے کے لئے ارسال کر دئیے گئے ہیں جبکہ نادرا نے بھی دو دہشتگردوں کی شناخت کر دی ہے ان میں سے ایک کا نام عباس سواتی ہے جسے عباس افغانی کے نام سے بھی جا نا جاتا ہے جبکہ دوسرے کی علی رحمان کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ان دونوں دہشتگردوں کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر مالاکنڈ کے رہائشی تھے۔دیگر دو کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ، تاہم ا ن میں سے ایک اٹھارہ سال سے کم عمر بتایا جاتاہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے دہشت گرد،افغان صوبے ننگرہار کے قریب کسی سے رابطے میں تھے۔دہشت گرد وں سے خود کش جیکٹس اور دستی بموں سمیت بہت سا غیر استعمال شدہ اسلحہ ملا۔