لاہور (نیوز ڈیسک) نجی ایئرلائن کی مدینہ جانے والی پرواز منسوخ ۔ جس پر مسافروں نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ میں دھرنا دے دیا۔ نجی ائیرلائن کی پرواز3 بجے تکنیکی وجہ کی بنیاد پر پرواز منسوخی کا اعلان کر دیا گیا جس پر مسافروں کی ایئرلائن انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسافروں نے بورڈنگ کارڈ واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ میں دھرنا دے دیا جبکہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اگلے شیڈول کے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا۔ مسافروں کے مطابق رات 10 بجے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں