اٹک(نیوز ڈیسک )دانش سکول کو دھمکی آمیز خط والدین میں خوف و حراس پھیل گیا۔ ہیڈ ماسٹر ذوالفقار حسین شاہ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ چھجی نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ مجھے ایک لیٹر ملا جس میں لکھا تھا کہ ہم دانش سکول کو الٹی میٹم دے رہے ہیں کہ ہم آپ کے سکول کو نشانہ بنائیں گے جس سائیڈ کی طرف دیوار نہیں ہے ہم وہاں سے داخل ہو ں گے ایم کیو ایم کی گاڑی استعمال کریں گے ناڑہ اور دانش سکول کو نشانہ بنائیں گے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے