پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے یکہ توت میں فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق اہلکاروں کی شناخت فرحان اورشاہ زیب کے ناموں سے ہوئی ، پولیس کے مطابق اہلکاروں کا تعلق مردان سے ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ چوک گڑھی کے قریب پیش آیا۔پولیس اہلکار گھر سے نکلے ہی تھے کہ نقاب پوشوں نے ان پر فائرنگ کردی، دھند کی وجہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، قریب کے علاقوں میں پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔