مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے بدھ کی رات عمرہ کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔اس نئے شادی شدہ جوڑے کے عمرہ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرش کررہی ہیں، جن میں دونوں کو عمرہ و حج کے لیے مخصوص لباس احرام میں دیکھا جا سکتا ہے۔