پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

دہشتگردی کا خاتمہ نواز شریف نے دل کی بات کہہ ڈالی

datetime 21  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قیادت اور پوری قوم پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کو چھپنے کی کوئی پناہ نہیں ملے گی۔ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایکشن پلان کے بیس نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے۔ وزیر اعطم نے ہدایت کی کہ پولیس میں تقرریاں و تبادلے میرٹ پر کئے جائیں۔ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل پر بھی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا ، چاروں وزرائے اعلیٰ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر سمیت اہم حکام نے شرکت کی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…