جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

کراچی آپریشن ،رینجرز نے عوام سے بڑی اپیل کردی

datetime 16  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی آپریشن ،رینجرز نے عوام سے بڑی اپیل کردی . ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے کہاہے کہ کراچی آپریشن میں عوام کا بھرپور تعاون رہاہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کرہی دم لیں گے۔ آپریشن کے مثبت نتائج کے ساتھ عوامی تعاون بڑھ رہا ہے، ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن پر کڑی نظر رکھیں۔ہفتہ کوسینیٹر شاہی سید کی قیادت میں پختون جرگے نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی میں میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ رینجرز، سیکٹر کمانڈرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جرگے کے 100 رکنی وفد نے رینجرز کے امن و عامہ کے قیام میں کردار کو سراہا ۔ملاقات کے دوران ڈی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے کہاکہ کراچی میں امن و امان میں جہاں رینجرز کا کردار ہے وہیں عوام نے بھی بھرپور ساتھ دیاہے۔ شہری جرائم میں ملوث عناصر کی نشان دہی ہیلپ لائن پر کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور اب عوام کا تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی مدد سے ہی ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ کراچی آپریشن بلا امتیاز رنگ و نسل کیا جارہا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔نہوں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر قانونی تارکین وطن پر نظر رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…