اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

نیشنل ایکشن پلان, دہشتگردی میں ملوث323مجرمان کو پھانسی دی گئی, وزارت داخلہ

datetime 15  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کوبتایاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی میں ملوث 323مجرمان کو پھانسی دی گئی ٗ 2159دہشتگرد مارے گئے ٗ 1724گرفتار ہوئے ٗ دہشتگردی میں ملوث تنظیموں کیلئے چاکنگ اور مالی رقوم کی فراہمی کے حوالے سے 322افراد گرفتار ہوئے ٗ نفرت انگیز تقاریر یا مواد پر 2337مقدمات درج ہوئے ٗ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے لئے 25 مراکز قائم کئے گئے۔ جمعہ کو اجلاس کے دور ان وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی جس کے مطابق خصوصی سماعت کی عدالتوں کو اس پروگرام کے تحت 148 مقدمات منتقل کئے گئے۔پلان کے تحت مسلح ملیشیاز اور اسلحہ کی نمائش میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نیکٹا کے ادارے کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے اسے بجٹ فراہم کیا گیا ہے، جے آئی ٹی کے قیام اور اس کو فعال بنانے کے لئے پیشرفت جاری ہے۔ نفرت انگیز تقاریر یا مواد پر 2337 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ 2195 افراد گرفتار کئے گئے۔ 73 دکانیں سربمہر کی گئیں۔ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 9164 مقدمات درج کئے گئے۔ 9340 افراد گرفتار کئے گئے‘ 2452 آلات ضبط کئے گئے۔ چوتھے شیڈول پر 8195 افراد کا اندراج کیا گیا۔ 2052 افراد کی نقل و حرکت محدود کی گئی‘ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ڈیٹا فارم تیار کئے گئے۔ پنجاب میں 2 ‘ سندھ میں 167 اور خیبر پختونخوا میں 13 مدارس بند کئے گئے۔ الیکٹرانک میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی تشہیر سے سختی سے روکا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فاٹا میں اصلاحات کے لئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، دہشتگردوں کے مواصلاتی نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے نو کروڑ 83 لاکھ سمیں بلاک کی گئیں۔ کالعدم تنظیموں کی 933 یو آر ایلز اور دس ویٹ سائٹیں بند کی گئیں۔ پنجاب میں 1132 سخت گیر موقف رکھنے والے عناصر کی نشاندہی کی گئی، اشتعال انگیز تقاریر اور سہولت کاری پر 649 افراد کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آپریشن کیا جارہا ہے جس سے ٹارگٹ کلنگ میں 53 فیصد، قتل میں 50 فیصد‘ دہشتگردی میں تیس فیصد‘ راہزنی میں تیس فیصد اور بھتہ خوری میں 56 فیصد کمی آئی ہے۔ 69179 مجرمان گرفتار کئے گئے، 890 دہشتگرد گرفتار کئے گئے۔ 976 اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے۔ 10462 مفرور اور 124 اغواء کار قانون کی گرفت میں لئے گئے۔ 545 بھتہ خور پکڑے گئے۔ 1834 قاتل گرفتار اور 16304 ہتھیار برآمد ہوئے۔ بلوچستان میں فراریوں اور مجرموں کی جانب سے سرنڈر اور مفاہمت کا عمل جاری ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے لئے 25 مراکز قائم کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…