بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کے جعلی شناختی کارڈ ز کیس کا ڈراپ سین آگیا

datetime 14  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر کے جعلی شناختی کارڈ ز کیس کا ڈراپ سین ہوگیا وزیرِداخلہ کی ہدایت پر چیئرمین نادرا نے ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ افسرکونوکری سے برخاست کر دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ افسر نے 2012میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور سے اپنے اور اپنے خاوند کےلئے تین تین شناختی کارڈز حاصل کئے۔ سابقہ دورِحکومت میں کیس منظر عام پر آنے کے باوجود بھی متعلقہ افسر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔حالیہ میڈیا رپورٹس پر وزیرِداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو فوری انکوائری اور ایکشن کا حکم دیاتھا اس وقت کے ڈی جی نادرا سندھ کو بھی مذکورہ افسر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا وزیر داخلہ نے کہاکہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…