اسلام آباد(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا نارتھ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب واقع رینجرز کی چوکی کے قریب ہوا جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ دھماکے کے بعد 7 نمبر پل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کاتعین اورتفصیلات جمع کررہے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد دھماکے میں2شہری معمولی زخمی ہوئے،ایک زخمی کوطبی امداددے کر فارغ کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرزکی چوکی کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک موٹرسائیکل اوررکشاتباہ ہوا ہے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا نارتھ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب واقع رینجرز کی چوکی کے قریب ہوا جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ دھماکے کے بعد 7 نمبر پل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کاتعین اورتفصیلات جمع کررہے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد دھماکے میں2شہری معمولی زخمی ہوئے،ایک زخمی کوطبی امداددے کر فارغ کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرزکی چوکی کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک موٹرسائیکل اوررکشاتباہ ہوا ہے۔۔