پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پیٹرول کے بحران کا ملبہ اوگرا پر ڈال دیا گیا

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔پاکستان میں پیٹرول کے حالیہ بحران کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں تیل اور گیس کے نگران ادارے ’اوگرا‘ کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔صوبہ پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں پیٹرول کا بحران گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیرِ اعظم ہاؤس سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے منگل کو بھی ملک میں پیٹرولیم کی قلت کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں پیٹرولیم کی خریدوفروخت اور ترسیل کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کا حکم دیا تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔
اسی اجلاس میں بحران کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی دو رکنی کمیٹی نے اجلاس میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق پیٹرول کی قلت کی وجہ بطور نگران اوگرا کی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکامی بنی۔وزیرِ اعظم نے اجلاس میں پاکستان سٹیٹ آئل کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سہیل بٹ کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا۔ بیان کے مطابق وہ بھی اس بحران کے ذمہ دار پائے گئے تھے۔وزیرِ اعظم اس سے پہلے پی ایس او کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد جنجوعہ سمیت چار اعلیٰ افسران کو بھی معطل کر چکے ہیں۔
معطل کیے جانے والے دیگر افسران میں سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید، ایڈیشنل سیکریٹری پٹرولیم نعیم ملک اور ڈائریکٹر جنرل آئل ایم اعظم شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پیر کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پیٹرول کی قلت کی وجہ اس کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ بنی اور یہ بحران چند روز میں حل کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں پاکستان میں پیٹرول کی یومیہ طلب 12,000 ٹن تھی تاہم جنوری میں کھپت 15,000 ٹن یومیہ تک پہنچ گئی۔
وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی 30 فیصد اضافی کھپت کی پیش گوئی کوئی ادارہ نہیں کر سکتا۔
’جنوری میں 30 فیصد اضافی کھپت کا انتظام موجود نہیں تھا۔ یکم جنوری کو پاکستان میں 40 ہزار ٹن پیٹرول کی فروخت ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے اس سے پہلے پاکستان میں 16 ہزار ٹن سے زیادہ پیٹرول فروخت نہیں ہوا۔‘انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات میں پانچ روپے کی مزید کمی کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیٹرول کے بحران کی وجہ سے لاہور اور کراچی میں سی این جی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…