پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سازشی ن لیگ کے اندر ہیں،عمران نے کہہ دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2015 |

اسلام ا باد۔۔۔۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیٹرول بحران پیدا کرکے جو کیا جارہا ہے اس سے چند خاندان امیر سے امیر تر ہوجائیں گے اور اگر یہ سازش ہے تو اس کے کرنے والے نون لیگ میں ہی موجود ہیں۔بنی گالہ اسلام ا باد سے پشاور جاتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ دھرنا نہیں ورنہ حکومت پیٹرول بحران کا ذمہ دار دھرنے کو قرار دے دیتی اور اگر اسے سازش قرار دیا جارہا ہے تو یہ حکمران جماعت کے اندر سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ناقص طرزحکمرانی اور ا ئے روز نئے بحران سامنے ا رہے ہیں کراچی میں جس طرح زبردستی بھتہ لیا جاتا ہے اس طرح حکومت ٹیکسز کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کررہی ہے اور بجلی پر ساچارج بڑھادیا گیا ہے جو اصل میں جگا ٹیکس ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹرز خود سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے ووٹ ڈالے جبکہ تمام جماعتوں نے بھی کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی پھر حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہی اور اسے کس چیز کا خوف ہے جب کہ جو حلقہ کھل رہا ہے اس میں 30 سے 50 ہزار ووٹ بوگس نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن سے بہتر ہے کہ الیکشن ہی نہ کرائے جائیں اور اگر ایسے انتخابات ا ئندہ بھی ہوئے تو عوام کا اعتماد انتخابات سے اٹھ جائیگا، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 124 تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کا ہے اسے ہی کھول کر دیکھ لیں سب سامنے ا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگردھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو وزیراعظم کے لئے حکومت چلانا بہت مشکل ہوجائے گا۔
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کئے جانے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 20 ارب تو نہیں لیکن افتخار چوہدری کے خلاف کیس لڑوں گا اور مجھے اس چیز کا علم ہے کہ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار رات و رات کس طرح امیر ہوئے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…