پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

تیل کے بحران نے پشاور کو بھی لپیٹ میں لے لیا

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ۔۔۔۔پنجاب سے شروع ہونے والے تیل کے بحران نے پشاور کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شہرکے زیادہ تر پیٹرول پمپ بند ہیں۔ پی ایس او زرائع کہتے ہیں کہ تیل کی کوئی قلت نہیں ، ڈپو سے کنٹرول سیل کی جارہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا مگر تیل نایاب ہونے سے یہ خوشی بھی کافور ہوگئی۔ پشاور کے زیادہ ترپیٹرول پمپوں کے باہر’ تیل ختم‘ کے نوٹسز لگا دیئے گئے۔ پیٹرول پمپ والے کہتے ہیں کہ پیسے جمع کرائے ہیں لیکن تاحال تیل نہیں ملا۔پی ایس او ذرائع کے مطابق پشاورڈویڑن میں تیل کی قلت نہیں، 28 لاکھ لیٹر تیل پشاورپہنچ رہا ہے۔ تیل کی بلیک مارکیٹنگ سے بچنیکے لئے پشاورمیں پیٹرول کی کنٹرول سیل کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی روڈ کے چند سرکاری پمپوں پر تیل کی فروخت جاری ہے جبکہ رنگ روڈ پر بہت سے پمپ بند ہیں۔ تیل کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔پی ایس او ذرائع کے مطابق پشاورڈویڑن میں تیل کی قلت نہیں، 28 لاکھ لیٹر تیل پشاورپہنچ رہا ہے۔ تیل کی بلیک مارکیٹنگ سے بچنیکے لئے پشاورمیں پیٹرول کی کنٹرول سیل کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی روڈ کے چند سرکاری پمپوں پر تیل کی فروخت جاری ہے۔ جبکہ رنگ روڈ پر بہت سے پمپ بند ہیں، تیل کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔تیل ڈپو ذرائع کے مطابق ہزار لیٹر تیل فروخت کرنیوالے اب 10 ہزار لیٹرز کا مطالبہ کررہے ہیں،کوٹے سے زیادہ لیٹر نہیں دے رہے۔ تیل کی قلت کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ متاثر نہیں ہوئی۔ کیونکہ پشاور میں سی این جی کی سپلائی بلا تعطل 24 گھنٹے جاری ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…