بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ میں گٹر بند ہونے کا معاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا،گٹروں سے کیا برآمدہوا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ کے وزیربلدیات جام خان شورو نے الزام لگایا ہے کہ گٹربند کرنے کےلئے لائنوں میں بوریاں ڈالی گئیں، انہوں نے ویڈیو بنانے کاحکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کراچی آپریشن اور اختیارات کی منتقلی کے بعد اب گٹروں پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ سائیں سرکارکو کراچی میں ابلتے گٹروں میں بھی سازش نظر آگئی۔صوبائی وزیربلدیات نے الزام لگایا ہے کہ بند ہونے والے گٹروں سے بوریاں ملی ہیں تحقیقات ہوگی کس نے بوریاں ڈالیں؟کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب جہاں گٹر ابلنے پرشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ وہیں کئی سڑکوں پر ابلتے گٹر سائیں سرکار کی قیادت میں سرکاری اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھارہے ہیں۔تبت سینٹر کے قریب ابلنے والے گٹر نے نہ صرف شہری بلکہ سیاسی ماحول بھی پراگندہ کردیا۔ عر صہ دراز سے اولڈ ایریا، گلبہار، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل، ملیر اور اورنگی سمیت کئی علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں۔گندگی کے ڈھیروں سے وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے ایک طرف شہری ان مسائل سے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف اہم سیاسی جماعتیں اس معاملے پر ایک دوسرے کے خلاف کھڑی ہیں۔ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ عوامی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کے بغیر یہ مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ بوسیدہ لائنیں ہیں یا پھر کوئی سازش ۔اس کا فیصلہ بھی تحقیقات کے بعد ہوہی جائے گا،لیکن تب تک عوام صرف سیاسی تماشا دیکھیں اور گندے پانی کو عبور کرنے کی مشقیں کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…