اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

این اے122، میٹرو بس ،عمران خان نے اپناکام کردکھایا،حکومت کیلئے جواب دینا مشکل ہوگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)این اے122، میٹرو بس ،عمران خان نے اپناکام کردکھایا،حکومت کیلئے جواب دینا مشکل ہوگیا،عمران خان نے اس بار براہ راست وزیراعظم نوازشریف کو مناظرے کاچیلنج کرنے کی بجائے اسلام آباد میٹرو بس سروس کے اخراجات پر اسحاق ڈار کو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔ کہتے ہیں عوام برداشت نہیں کریں گے کہ وزیراعظم مغل اعظم بن جائیں۔ این اے ایک سو بائیس کے الیکشن جائز نہیں تھے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اس سے قبل عمران خان کے مناظر ے کی دعوت پر اس لئے انکارکرتی رہی ہے کہ ان کا موقف تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مناظرہ نہیں کریںگے اب دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ کے وزیرخزانہ اس پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں؟تفصیلات کے مطابق کپتان کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کہتے ہیں بتایا جائے قرضوں کا پیسہ کدھر خرچ ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میٹرو بس سروس پر ستر ارب خرچ ہوئے پچاس فیصد بسیں کھڑی ہیں۔ اسحاق ڈار میڈیا پر مناظرہ کر لیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے بچوں کو اسکول بھجوائیں، عوام کو بنیادی سہولتیں دیں پھر بلٹ ٹرین بنائیں یا میٹرو بس۔ عوام برداشت نہیں کریں گے کہ وزیراعظم مغل اعظم بن جائیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس میں ساتھ والے حلقوں سے اکیس ہزار ووٹ آئے الیکشن کو جائز نہیں سمجھتے۔عمران خان نے معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوو¿ں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی صرف اشتہارات میں ہی نظر آتی ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے اعداد و شمار کی مدد سے بتایا کہ موجودہ حکومت نے پیپلز پارٹی کی حکومت سے زیادہ ملکی معیشت کو تباہ کیا ہر پاکستانی کو ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کا مقروض بنا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے نون لیگ حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر بھی جاری کر دیا۔عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والے بچےکی دکھیاری ماں شدید احتجاج کیا۔ شبانہ بی بی کا کہنا تھا عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو کارروائی کی ہدایت کی اور اس کا لخت جگر بازیاب کرانے کا یقین دلایا ہے۔ دیکھتی ہوں وعدہ پورا ہوتا ہے یا نہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…