اسلام آباد(نیوزڈیسک) لاہورمیں علامہ اقبال ائرپورٹ تاریکی میں ڈوب گیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علامہ اقبال ائرپورٹ اندھیرے میں ڈوب گیاجبکہ ائرپورٹ کے جنریٹرزخراب ہونے کی وجہ سے روشنی کامتبادل انتظام نہ ہوسکاجس کی وجہ سے مسافروں کوشدید پریشانی کاسامناکرناپڑاہے جبکہ انتظامیہ نے اس موقع پرکوئی بھی فوری انتظام نہیں کیا۔