کراچی (نیوزڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ الزام تراشیاں اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیکرٹری سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں جب بھارت پٹھان کوٹ اور سیاچین پر بات کرتا ہے تو ہم بنگلہ دیش پر بات کیوں نہیں کرتے سیاچین میں بھارت کو زیادہ تکلیف ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں ہی دہشت گردی کا شکار ہیں پٹھانکوٹ کے معاملے میں پاکستان نے بھارت کو مثبت جواب دئیے۔ نیشنل ایکشن پلان پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر نہیں ہیں، 18ویں ترمیم نے وفاق کوکمزورکردیا، بھارت پاکستان پر رعب جھاڑنا بندکرے۔ دہشتگردی پاکستان اور بھارت دونوں میں ہے، معاشی استحکام کے لئے امن ضروری ہے۔ بنیادی مسائل کے حل تک سٹریٹ کرائم کاحل ممکن نہیں ہے