اسلام آباد(نیوزڈیسک)جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے ایوان بالا میں بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی تعریف کی تو چیئرمین سینیٹ نے فقرہ کسا کہ حافظ صاحب! اس کا مطلب ہے آپ بھارتی اداکاراؤں کو دیکھتے ہیں۔جوب میں حافظ حمد اللہ بولے کہ جی ہاں دیکھتا بھی ہوں، سنتا بھی ہوں اور ان سے سیکھتا بھی ہوں۔ یہ تھی وہ بات جس کے باعث سشمتا سین کا تذکرہ ہوا سینیٹ میں۔اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پر بحث جاری تھی اور جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے بھی سورۂ عصر کی آیات پڑھ کر کہا ان پر عمل کریں تو مسائل حل ہو جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی برجستہ بولے اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ بھارتی اداکاروں کو دیکھتے ہیں۔ حافظ حمد اللہ بولے، نہ صرف انہیں دیکھتا ہوں بلکہ ان کو سنتا اور سیکھتا بھی ہوں۔ ان دلچسپ جملوں کے تبادلے پرپورے ایوان میں مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ کچھ عرصہ پہلے معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے بھی قرآنی آیات کی افادیت کا ذکر کیا تھا۔ سینیٹ میں ماضی میں ترکی کے ڈرامے میرا سلطان کے بھی چرچے رہے ہیں۔