لندن (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءچوہدری محمدسرورجن کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کرلیاہے جبکہ اس وقت تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور برطانیہ کے مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنی سوانح عمری (My Remarkable Journey) ”مائی ریمارک ایبل جرنی“ کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں تشریف لائے ہیں۔ جسے منگل12جنوری کی شام ویسٹ منسٹر میں لانچ کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد جمعرات14جنوری کو گلاسگو کے ہلٹن ہوٹل میں بھی شام ساڑھے6بجے کتاب کے متعلق پروگرام ہوگا۔ دونوں تقریبات میں برطانیہ کے مشہور صحافی باب وائلی اور دیگر ممتاز شخصیات چوہدری سرور کی ا?ٹو بائیو گرافی پر اپنے اپنے تاثرات بیان کریں گی۔ کتاب کو برلن لمیٹڈ نے شائع کیا ہے اور یہ دونوں تقریبات میں چوہدری محمد سرور کے دستخطوں کے ساتھ برائے فروخت موجود ہوگی۔ جسے بعدازاں برلن لمیٹڈ کی ویب سائٹWWW.BIRLINN.CO.UK سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ چوہدری محمد سرور اپنے برطانیہ قیام کے دوران ممبران پارلیمنٹ وزرا اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔