اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مقیم امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے نمائندے سلمان مسعود کے گھر پر رینجرز ‘سرچ آپریشن’ کا نوٹس لے لیا.ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزرات داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چوہدری نثار نے انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں سے اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ ‘سلمان مسعود کے گھر پر کس طرح، کس وجہ سے اور کس کے احکامات پر چھاپہ مارا گیا’.چوہدری نثار کا کہنا تھا ‘ اس طرح کے آپریشن اور چھاپے کسی بھی قیمت پر قابلِ قبول نہیں ہیں’.اس سے قبل سلمان مسعود نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں، جن میں رینجرز اہلکاروں کو ان کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.۔