لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2016ءجاری کر دیا ، لاہور کے ڈپٹی میئرز کی تعداد 9سے بڑھا کر 13کر دی گئی جبکہ پنجاب میں کسان ، ٹیکنو کریٹ اور ورکرز کی سیٹوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2016ءجاری کیا گیا ۔ جس کے مطابق لاہور کے ڈپٹی میئرز کی تعداد 9سے بڑھا کر 13کر دی گئی ہے ۔اس کے ساتھ پنجاب میں کسان ، ٹیکنو کریٹ اور ورکرز کی سیٹوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔اب ضلع کونسل کے لئے کسان سیٹوں کی تعداد کم از کم 2اور زیادہ سے زیادہ 10ہو گی ۔ ٹیکنو کریٹس کی نشسیں بھی کم از کم 2اور زیادہ سے زیادہ 10ہوں گی ۔ جبکہ ہر 10لاکھ کی آبادی پر میونسپل کارپوریشن میں 2ڈپٹی میئرز ہوں گے ۔