پشاور (نیوز ڈیسک) فیس بک کی دوستی محبت میں بدلنے پر بائیس سالہ بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لڑکی مہرالنساء جو کہ باضابطہ ویزا لے کر پاکستان آئی نے وادی کالام کے رہائشی چوبیس سالہ نوجوان اعجاز خان کے ساتھ گزشتہ ہفتے خفیہ شادی کر دلی تاہم مہرالنساء کے ویزے کے مدت ختم ہونے پر اب جوڑے نے شادی کا اعلان کر دیا۔ مہرالنساءکا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے بھاگ کر یہاں آئی ہے تاکہ اپنی مرضی کی شادی کر سکے اور اگر اب اسے واپس کیا گیا تو بھارتی انتہا پسند تنظیم سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے مہرالنسائ پاکستانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اس کے ویزے کی مدت میں توسیع کی جائے گی کیونکہ وہ یہاں اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ بے حد خوش ہے