کشمور(نیوز ڈیسک) کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں مسافر بس الٹ گئی،حادثےمیں 2 افراد جاں بحق اور 20 سےزائدزخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کےمطابق کندھ کوٹ میں بخشاپور کے قریب پشاور سے کراچی جانےوالی مسافر بس الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور20 سےزائدزخمی ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونےوالے افراد کو سول اسپتال کندھ کوٹ اور کشمور منتقل کردیاگیا ہے