پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف اور اے این پی میں بڑا بریک تھرو،عمران خان کے اچانک اقدام نے سب کو حیران کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ ایم این اے حاجی غلام احمد بلور کے گھر گئے اور اُن سے اُن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی وہ کچھ دیر اُن کے ساتھ رہے اور اُن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ایم این اے جہانگیر ترین، صوبائی وزراء، شہرام ترکئی، عاطف خان اور شاہ فرمان بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔واضح رہے کہ اے این پی خیبرپختونخوا کی نمایاں پارٹی ہے ،جبکہ تحریک انصاف اور اے این پی کے رہنماﺅں میں آئے دن تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتارہتاہے۔