پشاور(نیوزڈیسک)ایرانی حدود میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونےوالے پاکستانیوں کی بس پر فائرنگ سے پشاورکے رہائشی دوچچازاد بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونےوالے یوسف آباد کی رہائشےوں کی میتیں پشاورپہنچا دی گئی ۔پشاور کے علاقے یوسف آباد کے رہائشی دو چچا زاد بھائی کامران اور رحمان اللہ بغیر ویزے کے ایران جا ر ہے تھے، تاہم ایرانی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے، واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے،دونوں چچا زاد بھائیوں کی لاشیںایران سے پشاور پہنچادی گئی۔جہاں پر یوسف آباد میں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، کامران اور رحمان اللہ کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ایجنٹ نے دونوں چچا زاد بھائیوں کو کم معاوضے پر غیر قانونی طور پر ایران پہنچانے کا وعدہ کیا تھا ،تاہم دونوں بس واقعے میں جا ں بحق ہوئے، نمازہ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔