پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

این اے 122میں30ووٹرزکااخراج ،عمران خان کاالیکشن کمیشن پرسنگین الزام

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف یا علیم خان کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کو لکھے گئے خط کہا کہ الیکشن کمیشن قوم کے اعتماد اورجمہوریت کی نگہبانی کا ذمہ دار ہے، جمہوریت کے مستقبل کا انحصار صاف و شفاف الیکشن پر ہے، ہم نے کمیشن کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھ کرالیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ناکام بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 1974 ءکے الیکٹورل ایکٹ کے مطابق شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف یا علیم خان کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مئی 2013ءسے اب تک این اے 122سے 30ہزار ووٹرز کو خارج کیا جا چکا ہے، ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں کے جائزہ کے لئے دستاویزی ریکارڈ کے حصول کے لئے علیم خان کی درخواست نومبر 2015ءسے زیرالتوا ہے جبکہ ایاز صادق علیم خان کی اس درخواست کی مخالفت میں مسلسل سرگرم ہیں، الیکشن کمیشن کے معاملات کو خفیہ رکھنے پر اسرار سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 19اے پر عمل کرے اور معلومات فوری فراہم کی جائیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…