منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ممتاز قادری کا مقدمہ ازسرِنو وفاقی شرعی عدالت میں چلایا جائے‘ مقررین

datetime 11  جنوری‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہاکہ غازی ممتاز حسین قادری کی سزا غیر شرعی اور غیر اسلامی اور آئین پاکستان کی رو ح کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ،اسلام اس کا سرکاری مذہب ہے ،قرار دادِ مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے جس کی رو سے قرآن و سنّت کو بالا دستی حا صل ہے اس کے با وجود اس ملک میں غیر شرعی سزائیں کیو ں دی جا رہی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تنظیمات اہلسنّت کے زیراہتمام نشتر پارک میں ہونے والی لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں خطاب میں کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک رہائی غازی ممتاز حسین قادری کے چیئر مین علامہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے کہاکہ پاکستان کے حکمران اور بعض سیاستداں ممتاز قادری کو دہشت گرد کہہ کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے مزید کہاکہ غازی ممتاز قادری کا مقدمہ از سرِ نو وفاقی شرعی عدالت میں چلایا جائے،اگر حکومت نے اپنی روِش تبدیل نہ کی تو غلامان مصطفی کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ممتاز قادری کے کیس میں فاضل جج نے یہ ریمارکس دیئے وہ جج ہے دین کے عالم نہیں ،جب وہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ وہ دین کے عالم نہیں تو پھر انہوں نے اس دینی مسئلے میں علمائے دین کی رائے کیوں نہیں لی،اسلامی نظریاتی کونسل یا وفاقی شرعی عدالت سے رجوع کیوں نہیں کیا؟کانفرنس سے گجرات سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے پیر محمد افضل قادری نے کہاکہ غلامان مصطفی قانون تحفظ ناموس رسالت یعنی 295-C کو ختم کرنے یا اسے غیر مو¿ثر کرنے کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ، یورپی یونین کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے ملکی قوانین میں ترمیم یا اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرے۔حکومت ایسا کوئی قدم نہ اٹھا ئے جس سے ملک میں انارکی پھیلے اور ملک عدم استحکام کا شکار ہو۔اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سر براہ انجینئر ثروت اعجاز قادری نے اپنی تقریر میں کہا کہ توہین رسالت کے مجرموں کو سزا دینے کیلئے اگر قانونی راستہ بند کیا گیا اور عدالتوں کے راستے بند کیئے گئے تو تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کا انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر عجلت میں عدالتی قتل کیا گیا اور آج ایک بارپھر یہ تاریخ دہرائی جارہی ہے ملک کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ملک کی سلامتی ،دفاع کیلئے جس جر?ت وبہادری کا مظاہرہ کیا اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ کانفرنس میں JUP نورانی کے ڈاکٹر ابو الخیر زبیر ، مفتی ابراہیم قادری (سکھر)،مفتی محمد صدیق (کوئٹہ)،مفتی شریف سعیدی (میر پور خاص)،جما عت اہلسنّت کراچی کے علامہ خلیل الرحمان چشتی، PST کے شاہد غوری ،اہلسنّت و جماعت کے سربراہ مفتی عابد مبارک، سنی تحریک کے محمد بلال سلیم قادری،تحریک رہائی غازی ممتاز حسین قادری سندھ کے علامہ غلام غوث بغدادی،علامہ احمد رضا قادری ،مفتی آصف سعید قادری،نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے خطاب میں کہاکہ ہماری عدالتیں اپنے فیصلے برطانوی اور بھارتی عدالتوں میں کئے گئے فیصلوں کی نظیروں کی پیروی میں کرتے ہیں حالانکہ اسلامی ملک ہونے کی حیثیت میں ہمیں رسول اکرم ،خلفائے راشدین اور مسلمان ججوں اور قاضیوں کے فیصلوں کی نظیروں میں کرنے چاہئیں جو سب کے سب یہ کہتے ہیں شاتم رسول کے قاتل کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری کی وجہ سے آج الحمد للہ اہلسنّت متحد ہیں یہ سب غازی کی برکت ہے۔ کانفرنس میں کئی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔اس موقع پر کثیر تعداد میں علماءمشائخ ،طلبہ تنظیموں ،دینی مدارس کی انجمنوں،فلاحی اداروں ،وکلا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں مفتی آصف عبداللہ قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی محمد حسین لا کھانی ، علامہ اشرف گورمانی،مفتی غلام مرتضی مہروی،علامہ سلطان مدنی،علامہ ناصر خان ترابی،علامہ عبد الجبار نقشبندی،شبیر ابو طالب و دیگر بھی شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…