کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ایک شخص نے سگنل توڑا اور پھر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ایسا دھاوا بولا کہ نوبت ہاتھا پائی تک آگئی۔ رینجرز کو بیچ بچاوکرانا پڑا۔پی آئی ڈی سی میں سگنل توڑنے والے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹریفک پولیس نے روکا تو اس نے پولیس اہلکاروں پر ہی دھاوا بول دیا۔ دھکے، گھونسے ، ان سب سے بات نہ بنی تو نوبت ہیلمٹ تک آگئی۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی شفیق نامی شخص کی خوب درگت بنائی۔ پیٹی بھائیوں نے ایک دوسرے کا خوب ساتھ دیا۔ رینجرز آئی اور بیچ بچاو کروایا۔جھگڑے کے دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک گاڑی کے شیشے توڑنے کی کوشش بھی کی۔پولیس اہلکاروں نے واقعے کے بعد اس شخص کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں لیکن شفیق چلاتا رہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں