کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی نشترپارک میں جلسہ کے بعد جماعت اہل سنت کےرہنماوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ودیگر کا نام شامل ہے۔سولجر بازار تھانے میں اہلسنت قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی،مقدمہ میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ، اشتعال انگیز تقاریر اور کارسرکارمیں مداخلت سمیت دیگردفعات لگائی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سمیت مولانا ارشاد بخاری، مولانا شریف رجنوی، مولانا ارشاد غوری شامل ہیں۔گزشتہ روز اہلسنت قائدین کی جانب سے نشتر پارک میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔