لاہور( نیوزڈیسک)لاہورمیں زیادتی،اغواءاورقتل کا گھناﺅنا کھیل،ایک اورلرزہ خیز واردات،باٹا پور کے علاقے سے نا معلوم جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق راہگیروں نے واڑا پل باٹا پور کے گندے نالے میں لاش دیکھ کر اطلاع دی جسے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ پولیس کے مطابق نا معلوم لڑکی کی عمر 22سے 25سال کے درمیان ہے ۔ شناخت اور ہلاکت کے اسباب جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ لاہور میں تسلسل سے ایسے واقعات ہوررہے ہیں جو کہ انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں ۔