لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں ہوسٹل کے واش روم سے ملنے والی طالبہ کی لاش کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکاجس سے یہ معاملہ پراسرار بنتا جارہا ہے،پولیس نے تفتیش کے لیے افضانہ کے کمرہ میں رہنے والی دیگر طالبات کو بھی حراست میں لے لیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس سے ان طالبات کے اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ تیس سالہ افضانہ وحدت کالونی کے نجی ہوسٹل میں سات ماہ سے رہائش پذیر تھی۔ گزشتہ روز واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔پولیس کے مطابق طالبہ کے بھائی نے کہا کہ افضانہ کو دو ماہ پہلے ایک حادثے میں سر پر چوٹ آئی تھی۔ ہوسٹل کے مالک کے مطابق افضانہ گزشتہ سات ماہ سے ساڑھے چار ہزار روپے ماہوار کرایہ پر ہوسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ اس کی موت طبعی ہے۔ کسی نے اسے قتل نہیں کیا۔ پولیس نے تفتیش کے لیے افضانہ کی روم میٹ طالبات کو بھی حراست میں لے لیا۔ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ رپورٹ کے مطابق افضانہ کا معدہ خالی تھا جبکہ جسم پر زخم کا کوئی نشان بھی موجود نہ تھا۔ پولیس کے مطابق اصل صورتحال فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو گی۔ افضانہ کی لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے جنہوں نے اسے مقامی قبرستان میں امانتاً دفن کر دیا ہے۔ لاہور ہوسٹل کے واش روم میںطالبہ کی موت کے بعدپولیس کی جانب سے دیگر طالبات کو حراست میں لئے جانے کا انتہائی اقدام دیگر طالبات کے اہل خانہ پر بم بن کر گرا اور والدین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،والدین شدید پریشانی کے عالم میں لوگوں سے رابطے کرتے رہے جبکہ دیگر لڑکیوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ گیا ہے کیونکہ کسی بھی لڑکی کیلئے تھانے جانا،گرفتار ہونا یا حراست میں لیاجانا ایک ایسا داغ ہے جسے ہمارے معاشرے میں کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔
لاہور ہوسٹل کے واش روم میںطالبہ کی موت ،پولیس کا انتہائی اقدام دیگر طالبات کے اہل خانہ پر بم بن کر گرا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































